لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن نے عملہ ریلوے کے ساتھ مل کر ریلوے کمرشل اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ آپریشن کے نتیجے میں ریلوے کی کمرشل اراضی پر ناجائز طور پر تعمیر کی گئی دو دکانوں کو گرایا گیا اور ریلوے کمرشل اراضی مالیتی تقریباٌ 35لاکھ روپے قبضہ مافیا سے واگزارکرائی گئی ۔