فیصل آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان ریلوے نے 17 ملازمین کومستقل کردیا۔مستقل ہونے والوں میں ٹی اے برانچ کے سٹینو ٹائپسٹ حمزہ صدیق، ڈویژنل اکاؤنٹ آفس لاہور کے جونیئر آڈیٹر راؤ رضوان اکبر، ڈی اے اووالٹن لاہور کے اویس اقبال،ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات جونیئر آڈٹ آفیسر فائزہ زوار، ڈویژنل اکاؤنٹ آفس کراچی کے جونیئر آڈیٹر شاہزیب عبدالعزیزاورنائب قاصد محمد ندیم،، ڈویژنل اکاؤنٹ آفس راولپنڈی کے سید شیراز حسین، چیف کمرشل لاہور کے نائب قاصدجبران امتیازاورغلام فرید،، ہیڈ کوارٹرز کے بک بائنڈر جوادعلی، والٹن کے نائب قاصدجنید زمان خاں،ہیڈ کوارٹرکے نائب قاصد ذیشان ناصر، کینیتھ ولد یونس گل نائب قاصد، اسلام آباد کے نائب قاصد محمد یوسف، ٹی اے برانچ کے نائب قاصد افضل ذوہیب، والٹن کے طلحہ یاسین اور قلی ناہید نذیر کومستقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ ملازمین کنٹریکٹ پرگزشتہ کئی سا ل سے خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کو فرائض کی تسلی بخش انجام دہی پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔