لاہور(حافظ فیض احمد)ریلوے حکام نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ریلوے افسروں اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔جبکہ ٹرین آپریشن کی بحالی وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دی ہے ۔ذرائع کے کے مطابق ملک بھر میں ریلوے افسران اور ملازمین کی تعداد70ہزار سے زائد ہے جس میں 800کے قریب ریلوے افسر اور باقی مختلف کیٹیگری کے ملازمین شامل ہیں جن کو یکم تاریخ سے لے کر مختلف اوقات میں تنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے واشنگ لائن اور ورکشاپس میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو 15تاریخ کے بعد تنخواہ دی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن بند ہونے سے ریلوے کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ رپورٹ دی گئی تھی کہ مسافروں ٹرینوں سے کورونا وائرس میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ جب حکومت اجازت دے گی ٹرین آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔