کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا میں برسوں سے زیر حراست 60 مہاجرین رہا کر دیئے گئے ۔ان مہاجرین کو آسٹریلیا کی اس پالیسی کے تحت پابند رکھا گیا جس کا مقصد آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے عمل کو روکنا تھا۔ مہاجرین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ریفیوجی ایکشن کولیشن کے مطابق برسبین، سڈنی اور ڈارون میں ہوٹلوں اور حراستی مراکز سے گزشتہ دو روز کے دوران 60 سے زائد ایسے مہاجرین کو رہا کیا گیا۔