لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں سپورٹس گالاجاری ہے ۔ پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول سید ابرار عباس کی نگرانی میں فٹ بال،کراٹے ، رگبی، والی بال، تے کمانڈو، ریسلنگ، کرکٹ اور رسہ کشی کی ٹیموں کو تیار کیا گیا ہے جن کے مابین مختلف میچز کرائے جا رہے ہیں۔ریلوے پولیس سپورٹس گالاکے تحت ہونے والے مقابلہ جات کا اختتام 29فروری کو ہوگا اور اس ہی دن نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔