رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) چکنمبر33 ون اے ایل کے رہائشی اختر نے دیہہ میں اپنی رہائش کیلئے رجسٹری شدہ جگہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خرید کی اور اپنا مکان تعمیر کرلیا دیہہ کے بااثر افراد نورعمران اور کامران نے اختر کوکہاکہ ہم اس جگہ پر ڈیرہ بنانا چاہتے ہیں یہ جگہ خالی کردو اختر کے مسلسل انکار پر نورعمران وغیرہ نے گذشتہ روز درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ اختر کے گھر پر دھاوابول دیا اور اہل خانہ پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اشرفی بی بی سمیت ساجد محمود، طارق عباس، رضوان شاہد، محمداخترشدید زخمی ہوگئے الزام علیہان نے اختر کے گھریلوسامان سمیت اسکی پک اپ گاڑی کوبھی آگ لگادی جس سے تمام گھریلوسامان اور گاڑی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔