لاہور(نیوز رپورٹر) چیئر مین ریلوے راجہ سکندر سلطان کی سربراہی میں ٹرینوں کا شیڈول بہتر کرنے کے حوالے سے آج ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس ہو گا جس میں ٹرین آپریشن کے متعلق دیگر افسر بھی شرکت کریں گے جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بہتر بنانے کے لئے سی ای ا و ریلوے آفتاب اکبر پہلے ہی کراچی میں موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کا شیڈول بہتر بنانے کے لئے اس سے پہلے بھی کئی بار کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ہوئی اور ڈی ایس ریلوے کراچی مظہر علی شاہ مکمل طور پر ناکام رہے جس پر چیئر مین ریلوے نے آج اعلی سطح اجلاس طلب کر لیا ہے ۔