دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل نہ سکا ۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے ، سٹیون سمتھ کا دوسرا، مارنس لبوشین کا تیسرا، جوروٹ کا چوتھا، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے اور ہنری نکلز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے روہت شرما چھ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بولرز کیٹگری میں پیٹ کمنز کا پہلا اور نیل ویگنر کا دوسرا نمبر برقرار ہے ۔