لاہور(سپیشل رپورٹر) ریسکیو1122 نے عیدالفظر کے مقدس تہوار کی تعطیلات دوران 11130 ریسکیورز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاکہ پنجاب بھر میں کورونا ایمرجنسی اور دیگر ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ گزشتہ رو ز اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں تمام ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسرز کے منعقدہ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے کی صدارت کرتے ہوئے عید الفطرکے موقع پر کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔ پنجاب بھر میں 11130ریسکیورز تین شفٹوں میں 650قائم کردہ کی پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور400موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گئے ۔