اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،آن لائن)ایف بی آرکی انوکھی منصوبہ سازی سامنے آئی ہے جسکے مطابق ٹیکسی ڈرائیورسے لے کرمنڈیوں کے آڑھتی تک کے ملک گیرسروے ہونگے ،2سال میں 16شعبوں کے پروفیشنلزکاڈیٹاجمع کیاجائیگا،فہرست پرآنے والے ہرپروفیشنل کوٹیکس نمبرلازمی حاصل کرناہوگا،ٹیکس نمبرکے بغیران پروفیشنلزکوکام نہیں کرنے دیاجائیگا،دیگرشعبوں میں ٹیلر،ڈاکٹرز،انجینئرز،پراپرٹی سرویئر،کلینک منیجر،سکول و کالج منیجرزشامل ہیں،کنٹریکٹ سپروائزر،ٹرانسپورٹ منیجر،بیوٹی چین کوآرڈینیٹر ،مال،غلہ اورسبزی منڈی کیساتھ ریگولربڈرزاورمیڈیکل اسسٹنٹ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیکس فائلرزدگناہونے کے قریب جبکہ ڈیپازٹ کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے ،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایف بی آرنے نیامنصوبہ تیارکیا،منصوبہ عنقریب ورلڈبینک کی ٹیکنیکل ٹیم سے منظورکرایاجائیگا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سال میں 2 بار بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنیوالے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا ۔ایف بی آر نے سال 18۔2017 سے ابتک تسلسل کیساتھ بیرون ممالک سفر کرنیوالے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانیوالے شہری مسلسل بیرون ممالک جانیوالوں میں شمار کیے جائیں گے ۔ایف آئی اے ہر چھ ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے ۔