لاہور(نیوز رپورٹر) ایکٹنگ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان کی خصوصی ہدایات پرریلوے پولیس مینیل سٹاف کے لئے رواں ماہ کی تنخواہ کے علاوہ تین ہزار روپے کی امدادی رقم جاری کر دی گئی۔ اس سلسلے میں ریلوے پولیس کی تمام ڈویڑن کو سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے مینیل سٹاف جس میں لانگری، قاصد، نائب قاصد، ماشکی اورخاکروب شامل ہیں کو ریلوے پولیس ویلفئیر فنڈ سے تین ہزارروپے فی کس فوری طور پرجاری کئے جائیں تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنی فیملیز کے لئے اشیاء خوردنوش و دیگر ضروری سامان خرید سکیں۔