لاہور،گگو منڈی ،بورے والا، ملتان، خانیوال، جمن شاہ،کہروڑپکا ، بو ریوالا،گگو منڈی،رحیم یارخان (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ،خبر نگار،سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر، نا مہ نگار،تحصیل رپورٹر) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 3بہن بھائی ، کار اور ٹرک میں خوفناک تصام سے 2 نوجوان جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں خضر عباس 2 خواتین اور 2 بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکرجارہا تھا کہ سورج میانی سکندری نالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خضر عباس ، عظمی اور بارہ سالہ زہرہ بی بی شامل ہیں۔کبیروالا مخدوم پور روڈ نزد چائنہ کیمپ موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شحص ظہور حسین سکنہ کوریوالی چنگی موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ کبیروالا میں ٹرالر سے سریا اتارتے ہوئے تاروں سے کرنٹ لگنے سے 18سالہ مزدور سعد اﷲ جاں بحق ہوگیا ۔جمن شاہ کے قریب اڈہ حافظ آباد کے قریب چاند گاڑی تیز رفتار ٹرالر سے ٹکراگئی جس سے حق نواز جاں بحق ہوگیا جبکہ لدھانہ کے قریب خضر کلاسرا جو موٹر سائیکل پر سوار تھا رکشہ سے ٹکرا گیا اورموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ۔ کہروڑپکا کے موضع برہان پور میں بابادلن شہید کا سالانہ عرس پر میلہ لگا ہواتھا جس میں اچانک جھولاٹوٹ گیا اور اس کا ایک حصہ جس پر کاشف و دیگر سوار تھے نیچے آ گرے جس کی وجہ سے کاشف کو سر میں شدید چوٹ آگئی جبکہ ظفر اور شاہد بھی زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کاشف کو طبی امداد کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ بو ریوالا میں شادی کی شوٹنگ کرنے والے پانچ نوجوان کا ر میں وہاڑی میں لاہور واپس جا رہے تھے کہ جب وہ طفیل آباد کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی گنے سے لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں 2 نوجوان عمر سکنہ شاہدرہ لاہور اور راجہ عثمان سکنہ پنڈوری اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ رحیم یار خان میں خان بیلہ کارہائشی50سالہ مشیر شاہ رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 50سالہ مشیر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں مشیر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔ادھر سندر کے علاقہ میں کر نٹ لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ذوالفقار کی 7 بیٹی لائبہ چھت پر کپڑے ڈالتے ہوئے بجلی کی تار سے ہاتھ چھو جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی جسکو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ادھر آئی جی نے پٹرولنگ وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔