نیویارک( آن لائن ) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خطرناک قراد دیتے ہوئے کہا اقدام سے خون خرابے کا خدشہ ہے ، پاکستان سے کشیدگی بڑھے گی، کشمیر سے متعلق ترمیم بھارتی سپریم کورٹ میں ختم ہونے کاامکان ہے ۔ اخبار کے مطابق خصوصی درجہ ختم کرنے سے پہلے بھارت نے ہزاروںفوجی کشمیربھیجے ، اقدام سے مقبوضہ کشمیرکی مزاحمت کی تحریک میں تیزی آئے گی۔امریکی اخبار نے مزید کہا عالمی طاقتیں بھارتی اقدام سے خطے میں ممکنہ بحران روکنے کیلئے اثر رسوخ استعمال کریں۔