واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی)امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہک نے اپنی سفارتی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز نیویارک ٹائمز سے ایک انٹرویو میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔توقع ہے کہ اب ان کی جگہ ایلیٹ ابرامس کو امریکہ کا خصوصی ایلچی برائے ایران مقرر کیا جائے گا۔ برائن ہک نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے تہران کو ایٹمی ہتھیار وں سے روکنے کا تہیہ کررکھا ہے۔