لاہور ( کامرس ڈیسک)شیخوپورہ کی سب سے بڑی اور جدید لائف سٹائل کی حامل کمیونٹی ریگل سٹی میں پلاٹوں کی خریدو فروخت کیلئے گوجرانوالہ میں اے اینڈ ایس سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا افتتا ح ریگل سٹی کے سی ای او شیخ محمد اکبر نے کردیا ہے ۔اس موقع پر سی ای او شیخ محمد اکبرکا کہنا تھا کہ ریگل سٹی ایل ڈی اے سے منظور شدہ عالمی معیار کی جدید کمیونٹی ہے جہاں رہائشیوں کو تمام بین الاقوامی سہولیات میسر ہوں گی۔اے اینڈ ایس سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا گوجرانوالہ میں دفتر بنانے کا مقصد لوگوں کیلئے ریگل سٹی میں سرمایہ کاری کی معلومات اور پلاٹو ں کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انویسٹرز ورڈیلرزنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاانہیں شیخ محمد اکبر پر اعتماد ہے اور ریگل سٹی میں منافع بخش سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔