واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی) امریکی سینٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا طریقہ کار طے کرلیا جبکہ ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کی سینٹ سے دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہر ڈیل امریکی مفاد میں کی مخالفین انتخابات میں مجھے شکست نہیں دے سکتے ۔امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا طریقہ کار تقریبا 13 گھنٹے کی بحث کے بعد طے کر لیا ۔ چیمبر آف کانگریس نے ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت کے ساتھ اپنے ابتدائی بیانات کیلئے پراسیکیوٹرز اور دفاع کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔