لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب صوبائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کو یقینی بنائے ، ایم ٹی آئی ایکٹ کے جبری نفاذ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن غیراخلاقی اور غیر قانونی چھاپوں سے باز رہے ۔ ان خیالات کا اظہارپی ایم اے لاہور کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت ، پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی، نے شرکت کی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مختلف کلینکس اور ہسپتالوں پر غیرآئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔اور فیصلہ کیا کہ اس ضمن میں پی ایم اے لاہور کا ایک وفد چیئرپرسن اور متعلقہ افسران سے ملاقات کرے گا۔