لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلرز اور کوچز تنازع پاکستان کرکٹ کی پرانی روایت ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے مستقبل کے حوالے سے بورڈ کو کھلاڑیوں سے خود بات کرنی چاہئے ۔محمد عامر کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ کو محمد عامر کو آگاہ کرنا چاہیے اور عامر کو بلا کر مسئلہ ختم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کردار ہمیشہ ایک والد کی طرح ہوتا ہے ، بورڈ والد کی طرح کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ مرغی کے دل کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی ۔