لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب 80 کروڑ 83 لاکھ 75 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں راولپنڈی ، ڈی جی خان اور شیخوپورہ / گوجرانوالہ میں ماڈل مارکیٹس کے قیام کے سلسلہ میں اراضی کے حصول اور اس کے اطراف بائونڈری وال کی تعمیر کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 82 لاکھ 3 ہزار روپے ، ملتان میں چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع (نئے او پی ڈی کی تعمیر) کیلئے 3 ارب 26 کروڑ 69 لاکھ 9 ہزار روپے اور راولپنڈی میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کیلئے 6 ارب 49 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔