لاہور (92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہورآفس میں صدرن لیگ شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات ہوگئی۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کے حوصلے بلندتھے ،شہبازشریف نے فضل الرحمن سے ملاقات،آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق ن لیگ کی حکمت عملی اور دیگرامورپربریف کیا،نوازشریف نے 27اکتوبر کو کشمیریوں سے بھرپوراظہاریکجہتی کی ہدایت کی۔