پیرس (سپورٹس ڈیسک) برکینا فاسو کے ہیوز فیبریس زنگو فرانس کے اوبیئر میں 18 میٹر کے فاصلے 18.07 میٹر لمبی چھلانگ لگانے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ۔ 27 سالہ ایتھلیٹ نے اپنے ہی فرانسیسی کوچ ٹیڈی تمگھو کا 2011ء میں قائم کردہ 17.92 میٹر انڈور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ 2019ء میں امریکہ کے کرسچن ٹیلر اور ول کلی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے زنگو کو امید ہے کہ رواں سال وہ ٹوکیو میں اپنے ملک کا پہلا اولمپک تمغہ جیت سکیں گے ۔