لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ایشز سیریز کے پہلے برمنگھم ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ لارڈز کے میدان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے لئے 12 رکنی ااسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم سے انجرڈ فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن باہر ہوگئے ۔