کارڈیف (سپورٹس ڈیسک) ویلز نے انگلینڈ کو ہرا کر رگبی یونین میں ٹرپل کراؤن جیت لیا۔ ویلز نے ہوم گراؤنڈ پرنسپلٹی سٹیڈیم میں جاری سکس نیشنز چیمپئن شپ میں انگلینڈ کو 40-24 کے سکور سے ڈرامائی انداز میں شکست دی۔ کھیل کے آخری لمحات میں کالم شیڈی اور کوری ہل کی کوشش نے ویلز کو گرینڈ سلم تک رسائی میں مدد دی۔