اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) کورونا الائونس نہ ملنے کے خلاف پمز ہسپتال کا نرسنگ سٹاف سراپا احتجاج بن گیا۔ پیر کے روز پمز میں نرسنگ سٹاف نے احتجاج کے دوران شدیدنعرہ بازی کی۔ پمز ملازمین کا موقف ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ،کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہے لیکن ہمیں الاؤنس نہیں دیا جارہا۔نرسنگ سٹاف نے ایڈمن بلاک کا گھیراؤ کر لیا۔مظاہرین نے کہا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ، روزانہ احتجاج کیا جائے گا۔وزارت قومی صحت نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ سعید احمد ہونگے ۔ انکوائری کمیٹی 15 دن میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کرے گی۔