لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماضی کے عظیم کرکٹر اور بہترین فیلڈر جونٹی رہوڈز نے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گر سکھائے ۔جونٹی رہوڈز کی زیرنگرانی کراچی میں منعقدہ فیلڈنگ سیشن میں 9 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔یہ کرکٹرز کھیل سے دیوانہ وار محبت کرتی ہیں۔ پاکستان ویمنز کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔