تیگرے (نیٹ نیوز)ایتھوپیا میں ملیشیا ، فورسز کے ہاتھوں 600 شہری ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ چھروں، کلہاڑیوں اور چاپڑوں کا استعمال کر کے اور گلا گھونٹ کر کاشت کاروں کو ہلاک کیا گیا، ایتھوپیا کے شمالی صوبے تیگرے میں مقامی ملیشیا نے پولیس کی مدد سے کم از کم 600 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، صوبے کے قصبے مے کادرا میں یہ قتل عام رواں ماہ 9 نومبر کو ہوا۔