لاہور (سپورٹس ڈیسک ) اوپنر احمد شہزاد جوکہ کافی عرصہ سے گزارے لائق کارکردگی بھی نہ دکھانے پر قومی ٹیم سے باہر ’ انجوائے ‘ کر رہے ہیں تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا فٹنس کا معمول اور مسکولر باڈی کی تصویر وائر ل ہوئی تو احمد شہزاد بھی میدان میں آئے اور انہوں نے شرٹ اتار کر ڈمبلز کے ساتھ زور آزمائی کرتے ہوئے اپنی بھی باڈی دنیا کو دکھا دی تاہم انہیں مطلوبہ نتائج تو حاصل نہیں ہوئے البتہ الٹا لینے کے دینے پڑ گئے اور پاکستانی اوپنر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں ۔دوسری طرف ویرات کوہلی کاکہنا ہے کہ تین فارمیٹس کھیلنے کیلئے فٹ ہونا ضروری ہے ۔