ریاض( آن لائن ) مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے وزرا خارجہ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود اردایت کی نفی اورآزاد فلسطینی ریاست سے انکار پرمبنی کوئی بھی امن فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اسرائیل سے چار جون 1967 سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے ، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام تسلیم کرنے ، فلسیطنی پناہ گزینوں کی واپسی اورانہیں معاوضہ ادا کرنے اور تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی پر زوردیا گیا۔ عرب ممالک نے تیونس میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کے فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ میں مدد کے لیے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔