میڈرڈ(ویب ڈیسک) دیوار پر لگی تصویر کو کسی بھی زاویئے سے دیکھا جائے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ لیکن ’’ڈائنامک وال آرٹ‘‘ مصوری کی ایک ایسی شاخ ہے جس میں دیکھنے والے کا زاویہ بدلنے پر تصویر بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔مثلاً اگر آپ کسی تصویر کو دائیں طرف سے دیکھ رہے ہیں تو شاید وہ کسی نوجوان کی ہو۔ لیکن جب آپ اس تصویر کو سامنے سے دیکھیں گے تو ادھیڑ عمر شخص دکھائی دے گا۔ اور جب وہی تصویر بائیں جانب سے دیکھی جائے تو اس میں ایک بوڑھا شخص نظر آنے لگے گا۔یہی وہ چیز ہے جسے ڈائنامک وال آرٹ کا نام دیا گیا ہے۔