لاہور (سپورٹس ڈیسک) امام الحق زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ سے باہر، اوپننگ بلے باز کی کہنی پر لگنے والی چوٹ ٹھیک نہ ہو سکی، حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج ہوگا۔