بیروت(نیٹ نیوز)لبنانی اداکارہ نادین نسیب نجیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئیں جس کے بعد ان کی 6 گھنٹے طویل سرجری بھی ہوئی، اداکارہ نادین نسیب نجیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'میرا آدھا چہرہ اور آدھا جسم خون آلود تھا'،سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے میری زندگی بچائی، دھماکا بہت قریب ہوا تھا ،، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تباہ حال اپارٹمنٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی، پوسٹ کے مطابق وہ زخمی حالت میں عمارت کی 22 منزلوں سے ننگے پاؤں خود نیچے پہنچیں اور گاڑی میں بیٹھے ایک شخص سے مدد طلب کی،ان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص نے مجھے قریبی ہسپتال پہنچایا۔