لاہور(کر ائم ر پو رٹر،92 نیوز رپورٹ)) موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آیا جبکہ بہاولنگر سے گرفتار ملزم عابد کے بہنوئی عارف علی سنگھیڑا کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا, پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔پو لیس ذرا ئع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں پولیس مرکزی ملزم کی کو گرفتار نہیں کرسکی مگر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس نے بہاولنگر سے گرفتار ملزم عابد کے بہنوئی عارف سنگھیرا کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا،گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کی تصویریں منظر عام پر آ گئیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا،تفتیشی ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم عابد اپنے رشتے داروں کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے میڈیا کے نام جاری پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے پنجاب کے متعدد اضلاع میں پولیس کی ٹیمیں موجود ہیں۔جو کسی بھی اطلاع پر فوری ایکشن لینے کے لئے تیار ہیں۔لہٰذا یہ تاثر غلط ہے کہ پولیس کی کاوشیں رنگ نہیں لا رہی ہیں۔