قاہرہ(این این آئی)مصر کا ایک بزرگ صحافی جوڑا 67 سال کے انتظار کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔ 85 سالہ صحافی حسین قدری کو کم عمری میں عصمت سے محبت ہو گئی تھی اور دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے ، دونوں کی منگنی بھی ہو گئی لیکن عصمت کے والد نے فیصلہ تبدیل کر لیا اور اسکی شادی بھتیجے سے کرانے کا اعلان کر دیا۔دونوں ایک دوسرے کے خالہ زاد ہیں۔دونوں کے راستے جدا ہو گئے اور اتفاق سے دونوں نے عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور صحافت کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھی بھی رہے ۔ 67 سال بعد وہ گھڑی آ پہنچی اور دونوں کی شادی ہو گئی۔نکاح کی تقریب قاہرہ کے پریس کلب میں ہوئی،اس موقع پر دونوں کے رشتہ داروں اور ساتھی صحافیوں نے شرکت کی۔