کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق 3جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر14ارب82کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر5کروڑ52لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 80 کروڑ 72لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے 78 لاکھ ڈالر کمی سے 7ارب1کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے ۔