لاہور(کامرس رپورٹر)کینیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب(CAPP) پروگرام کے تحت زراعت ہاؤس لاہور میں" جیتو کسان پروگرام" کا انعقاد کیا گیا۔کاشتکاروں کو مہیا کئے گئے ان سمارٹ فونز میں ہر ماہ1GB فری انٹرنیٹ کے علاوہ وائس اور ایس ایم ایس بکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔اب اس سمارٹ فون کی ایپلکشنز کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ماہ کامیاب کاشتکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکارآن لائن کنیکٹ ہوکرمعلومات حاصل کر سکیں۔اس ضمن میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز کی ایپلکشنز کے استعمال پر کامیاب کاشتکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کئے گئے ۔احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ )نے کامیاب کاشتکاروں کو انعام میں جیتنے والے موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔رائے مدثر عباس،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب اور ٹیلی نار کمپنی کے اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔