ملتان ( خبرنگار)وزیرمملکت ماحولیات زرتاج گل نے کہاہے کہ ہم نہیں سابق حکومت مہنگائی کی ذمہ دار ہے ،تحریک انصاف کے حکومت ایک عوامی حکومت ہے جوکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،کابینہ نے پالیسی دی ہے کہ قومی پراجیکٹ کسی کے باپ دادا کے نام سے نہیں بنیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان موٹر وے انٹر چینج پر کلین اینڈ گرین منصوبہ کے تحت شجر کاری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تھا کہ موٹر وے کے قریب پھول دار درخت لگائیں گے ملک میں ہردفعہ سیلاب آتے ہیں منصوبہ بندی نہیں ہے ڈیم نہیں ہیں کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ مہنگائی ہم نہیں لائے پاکستان کا قرضہ پچھلی حکومت کی وجہ سے بڑھا ہے ، رمضان پیکج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہوگا ۔عوام کے پیسوں سے بننے والے بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر منصوبوں کے نام تبدیل ہونگے ۔