اسلام آباد(92نیوز،نیٹ نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو 12 فروری کو طلب کر لیا۔جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،نیب نے سابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا، احتساب عدالت نے انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو، شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔