اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کی ضمانتی دے دی ہے تو پھر آصف علی زرداری بھی شدید علیل ہیں ان کو بھی ریلیف ملناچاہیے ، جتنے بھی قیدی بیمار ہیں پھر ان کے لئے بھی یہی پیمانہ ہونا چاہیے ۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا جہاں تک حکومت کا سوال ہے کہ اس نے عدالت میں نواز شریف کی ذمہ داری کیوں نہیں لی تو زندگی اور موت تو اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے حکومت اس کی ذمہ داری کیسے لے سکتی ہے ، ہم کوئی آسمان سے نہیں آئے ، ہمیں نہیں پتہ کسی کی کتنے گھنٹے ، کتنے دن زندگی ہے ۔