کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران98کروڑ99لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیاجس کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب24کروڑ92لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں91کروڑ77لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو7ارب 38کروڑ36لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8ارب 13لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ22لاکھ ڈالر کا اضافہ رہا جو 7ارب 17 کروڑ 57لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر7ارب 24کروڑ 79 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ۔