کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ54لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 57 کرو ڑ77لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 22نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ 2 لاکھ ڈالرکے اضافے سے 8ارب68کروڑ23لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت میں 12کروڑ48لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ 11 کروڑ 54لاکھ ڈالر کی صورت میں سامنے آیا اور مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب46کروڑ23لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ار ب57کروڑ77لاکھ ڈالرہوگئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری انفلو کی وجہ سے آئی ہے ۔