واشنگٹن(این این آئی ) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کے ساتھہونے والے آئندہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو انہوں نے اس توقع کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کیا ۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ان کی گزشتہ روز جرمنی اور بھارت کے سفرا سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ ایک نشست ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ہوئی، سفرا سے ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی اور امن عمل پر بات چیت ہوئی۔امریکی نمائندہ خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور افغان امن مشن کے آغاز کیلئے تیار ہوجائیں۔