واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان اور افغان حکومت مذاکرات میں رکاوٹ کے باعث اب بار پھر افغانستان اور قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ان کا یہ طویل دورہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں کریں گے ۔ترجمان مورگن اورٹگس نے کہا زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران پاکستان، بھارت، روس اور برطانیہ کا بھی دورہ کرینگے ۔