کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں، ملک میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے ، گندمپہلے سستے داموں باہر بیچ دی،اب مہنگی خریدی جارہی ہے ، جس دن عوام اٹھ کھڑے ہوئے ملک سے ظالموں کا خاتمہ ہوجائے گا، یہاں ریاست مدینہ کا نام لے کر لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی کام رشوت کے بغیرنہیں ہورہا،رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں،آٹا وافرمقدارمیں موجودتھا،کم قیمت پرایکسپورٹ کردیاگیا،ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کرپشن بڑھتی چلی جا رہی ہے ،عمران کو اپنے دائیں بائیں کا پتانہیں،کرپشن کیسے ختم کریں گے ؟۔