لاہور(احتشام الحق)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے لئے کورونا ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی، آج سوموار کو زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تفصیلات بھیجی جائیں گی جس کے بعد زمبابوے حکومت سے منظوری کے بعد پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کا حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ پی سی بی کا دو روزہ اجلاس چیئرمین احسن مانی کی سربراہی میں ہوا جس میں موجودہ بورڈ کی دوسالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت کی گئی، چیئرمین احسان مانی نے اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ، اجلاس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کے کامیاب انعقاد بارے بھی معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں جبکہ دوسرا مرحلہ نتھا گلی میں منعقد ہوا جس میں کارپوریٹ سٹریٹجی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، سی او او سلمان نصیر اوربورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، احسان مانی نے اپنی مدت کے آخری سال کے اہداف بتائے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کا کہا۔ ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیشنل سٹینڈ نگ کمیٹی کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شریک ہوں گے ، اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے ساتھ تین سالہ میڈیا پارٹنر شپ کے سمجھوتے پر بھی غور ہوا۔ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ آج پی ٹی وی حکام سے اجلاس کرے گا ۔