چلی(ویب ڈیسک) فلکیات دانوں نے اب تک کی تاریخ میں زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے صرف ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔یورپی سدرن رصدگاہ (آبزرویٹری) کے سائنسدانوں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے یہ بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کے گرد دو ستارے محض آنکھوں سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ماہرین نے انہی دو ستاروں کو ایم پی جی، ای ایس او 2.2 قطر دوربین سے دیکھا ہے۔ یہ دوربین لاسیلا آبزوریٹری کے نام سے چلی میں قائم ہے۔