لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے تیسرے دن گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری مائونٹس کو 10-7 سے ہرا دیا۔ گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل اور ری مائونٹس کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا۔ گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم نے پہلے چکر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔دوسرے چکر میں ری مائونٹس کی طرف سے ایک گول سکور کیا گیا۔