لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے، خبر نگار سے )صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے سوسائٹی فار کنزرویشن آف ا نوائرمنٹ اینڈ نیچر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسزکے زیر اہتمام ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زمین ہمارا گھر ہے اس کی گھر ہی کی طرح حفاظت ضروری ہے ۔ زمین پر زندگی کی بقاء کے لیے ہمیں پوری دنیا کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے تاکہ کرہ ارض پر زندگی کا حق ادا کے ا جا سکے ۔ اس مقصد کے لیے ہمیں سب سے زیادہ فعال اس نسل کو کرنا ہے جو خود اس عہد کی پیداوار ہے اور اس کے تقاضوں سے بخوبی واقف ہے ۔ جدید دور کی نت نئی ایجادات نے جہاں انسانی ترقی کو یقینی بنایا ہے وہاں بہت سے ماحولیاتی مسائل نے بھی جنم لیا ہے ۔ ٹیکنالوجی کا جواب ٹیکنالوجی سے دینے کے لیے ضروری ہے کہ تحقیق کا رجحان عام کیا جائے اور عوامی آگاہی کا ذریعہ نوجوانوں کو بنایا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیاتی آلودگی دہشتگردی کے بعد سب سے بڑا خطرہ ہیں۔پاکستان موحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے دس ممالک میں شامل ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حکومت موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے ممکنہ تباہ کاریوں کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کارلانے کے ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کہا کہ ہر یا لی کو فرو غ دینے کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے پو دے اور در خت لگا ئے گئے ہیں ۔