لاہور ( کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں جن کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیلئے تمام آرپی اوزاورڈی پی اوز نے عید الفطر کا تہواراپنی ریجنز اور اضلاع کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ منایا ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یاد گار شہدا ء پر حاضر ی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد کیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے یادگارشہدائے پر پھول چڑھائے اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی راؤ سردار، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد و دیگ بھی موجود تھے ۔