لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ مرنے والے اپنی تعریف سْن نہیں سکتے ہیں۔ اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے ۔ نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اْن کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے اداکار نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دْنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے ۔‘ اْنہوں نے لکھا کہ ’انسان کی زندگی میں اْس کی تعریف کیجیے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سْن سکتا ہے ۔