لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی بچوں کو موسیقی سکھانے کیلئے وقف کر دی ہے ، جب تک دم میں دم ہے بچوں کو موسیقی کی تربیت دیتی رہوں گی ۔ ایک انٹر ویو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ موسیقی ہماری ثقافت کا ایک حصہ ہے اور میں نے بھی نامور اساتذہ کی خدمت کر کے یہ فن سیکھا ہے ، جو کچھ مجھے آتا ہے وہ میں آگے نئی نسل کو منتقل کرنا چاہتی ہوں اس کے لئے میں نے اقبال ٹائون میں اکیڈمی بھی بنائی ہے جہاں بچوں کو موسیقی کی تربیت دے رہی ہوں اور جب تک میرے دم میں دم ہے میں اس مشن کو جاری رکھوں گی ۔ شبنم مجید نے کہا کہ ہم کوئی بھی بات شعروں کے ذریعے بیان کریں تو وہ لوگوں پر زیادہ اثر کرتی ہے ۔